مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کو برقرار رکھنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: حماس

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کو برقرار رکھنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: حماس

رام اللہ (پاک صحافت) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کو برقرار رکھنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ امریکا کا اپنے سفارت خانے کو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بجائے القدس میں قائم رکھنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان کہا کہ امریکی کانگریس کا بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکا کی فلسطینیوں کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے کے حوالے سے امریکی ری پبلیکن پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی کے نقطہ نظر میں کوئی فرق نہیں ہے۔

حازم قاسم کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کو برقرار  رکھنے کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطینی قوم کے حقوق پر کھلا ڈاکہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے