خرم دستگیر

عمران نیازی کے فسادی مارچ کی ساری پذیرائی بھارت میں ہورہی ہے۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے فسادی مارچ کی ساری پذیرائی بھارت میں ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانوالہ نوازشریف کا قلعہ ہے، ضلعی انتظامیہ کی بھرپور مذمت کرتا ہوں جنہوں نے شہریوں کے لگائے بینرز اتارے، گوجرانوالہ کے شیروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے فتنہ عمرانی کو مسترد کیا، گوجرانوالہ کے شہریوں نے ہردور میں اپنی رائے نواز شریف کے حق میں دی ہے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اب فسادی مارچ بن چکا ہے، جیسے یہ مارچ رینگ رہا ہے لگتا ہے اس کے اسلام آباد پہنچنے تک انتخابات کی تاریخ آجائے گی۔ جب سے پنجاب میں فسادی حکومت آئی یہاں اسکول اور اسپتال برباد ہورہے ہیں، آج صبح ایک اور کارکن ٹرک سے گر کر وفات پاگیا ہے، اس سے قبل بھی صدف اس فسادی ٹرک تلے آکر کر جاں بحق ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال اور کاروبار کی حفاظت وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، اسلام آباد میں وفاقی اداروں کی حفاظت، وفاق کی ذمہ داری ہے، اگر اسلام آباد میں یہ امن قائم رکھیں گے تو آجائیں لیکن یہ اسلام آباد میں امن قائم کرنے نہیں آرہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے