شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف آج قومی اسمبلی میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف آج قومی اسمبلی میں شرکت کے لیے لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ جہا ں وہ  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعطم شہباز شریف آج قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں مرحوم مفتی عبدالشکور کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت آج دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فنڈز اجراء سے متعلق حکم پر غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے