مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکا روانہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکا روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ ایک ہفتے تک قیام کریں گے۔ سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق سید مراد علی شاہ نجی ایئرلائن کے ذریعے امریکا روانہ ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا تین ماہ کے دوران یہ تیسرا دورہ امریکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ ایک بار پھر امریکا روانہ ہو چکے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے امریکا جانے کے لیے غیر ملکی ایئرلاین میں سیٹ بک کرائی تھی۔  ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ ن امارات ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے امریکا روانہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ  تین ماہ میں مراد علی شاہ کا یہ تیسرا امریکا کا دورہ ہے۔ اس سے قبل جون اور جولائی میں بھی مراد علی شاہ ایک، ایک ہفتے کے لیے نجی دورے پر امریکا جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے