حافظ حمداللہ

حکومتی وزراء نے الیکشن کمیشن، آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی توہین کی، حافظ حمداللہ

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے وزراء کو آڑے ہاتھوں لے لیا،  حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ حکومتی وزراء نے الیکشن کمیشن، آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی توہین کی ہے، جس پر انہیں فوری طور پر معافی مانگنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد ﷲ کا کہنا ہے کہ حکومتی وزراء نے الیکشن کمیشن کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن، آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے وفاقی وزارء پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزراء کو پارلیمنٹ کے فلور پر معافی مانگنا ہوگی۔ حافظ حمد ﷲ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم آزاد میڈیا، آزاد صحافت، آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے