آرمی چیف

آرمی چیف کا کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022ء کا دورہ

کراچی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022ء کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے اس موقعے پر کراچی ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022ء کے مختلف اسٹالز کا مشاہدہ کرتے ہوئے نمائش کے شرکاء اور مندوبین سے بات چیت کی۔ سپہ سالار بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا، زمبابوے، متحدہ عرب امارات سمیت مختلف مندوبین سے ملے۔

آئی ایس پی آر کے کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملیر گیریژن کا بھی دورہ کیا جس کے دوران سپہ سالار نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور دستوں سے اپنا الوداعی خطاب کیا۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے