نیتان یاہو

نیتان یاہو نے انٹرویو میں فلسطینیوں کے لئے انتخابی منشور کا اعلان کیا

تل ابیب {پاک صحافت} اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے تل ابیب سے مکہّ کے لئے پروازوں کی یقین دہانی کروائی ہے۔

نیتان یاہو نے اسرائیل کے چینل 13 ٹیلی  ویژن کے لئے انٹرویو میں فلسطینیوں کے لئے انتخابی منشور کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ “اگر میں دوبارہ منتخب ہوا تو تل ابیب سے مکّہ کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرواوں گا”۔

اس بیان کے ساتھ نیتان یاہو نے اس طرف بھی اشارہ کر دیا ہے کہ دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے کی صورت میں وہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کر لیں گے۔

واضح رہے کہ 16 مارچ کو وائے نیٹ ٹیلی ویژن کے لئے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل مزید 4 ممالک کے ساتھ تعلقات بحال کرے گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے 15 مارچ کو روزنامہ دی وال اسٹریٹ جنرل کے لئے رقم کردہ مقالے میں کہا تھا کہ سعودی عرب، قطر، عمان اور موریتانیہ اسرائیل کے ساتھ بحالی تعلقات کا سمجھوتہ طے کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل میں 23 مارچ کو 2 سال کے دوران چوتھی دفعہ قبل از وقت انتخابات ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی قیدی

اسرائیلی قیدی کا نیتن یاہو کو ذلت آمیز پیغام

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں میں سے ایک نے نیتن یاہو اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے