عظمی بخاری

پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنا ناکام خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ فیٹف کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنا نااہل حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم باہر سے ڈکٹیشن لیتا رہے گا پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔ وزیر خارجہ کو جھوٹے بیانات سے فرصت نہیں جبکہ خارجہ پالیسی کی واضح ناکامی عیاں ہوچکی ہے۔

ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ جب وزیراعظم دنیا بھر میں بھیک مانگتے پھریں گے تو لوگ کیسے ان کی عزت کریں گے۔ آج پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور انتقامی کارروائیوں سے دنیا باخبر ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پونے تین سالوں میں ساڑھے 13 ارب ڈالر کے قرضے لیے اور ایک اینٹ نہیں لگائی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے