صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار صدر مملکت سے ملاقات میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان تناؤ کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ جس کے دوران دونوں رہنما پارٹی تناؤ کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کے دستخطوں کے بعد صدر نے رسمی دستخط کرنا ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ذریعے ہونے والی آرمی چیف کی تقرری پر عمران خان، پی ٹی آئی اور صدر عارف علوی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے