نفیسہ شاہ

مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت حکومت پر عدم اعتماد کا واضح ثبوت ہے، نفیسہ شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت وفاقی حکومت پر عدم اعتماد کا واضح ثبوت ہے، اب وزیر اعظم تحریک عدم اعتماد جمع ہونے سے پہلے ہی مستعفی ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق داکٹر نفیسہ شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری عوامی مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ عوامی مارچ کا مقصد عوام کو انکے حقوق دلانے اور تحریک انصاف کی سلیکٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے جاری بیان میں مزید کہاکہ  عوامی مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے وفاقی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ 27 فروری کو شروع ہونے والا مارچ سندھ اور پنجاب سمیت 35 شہروں سے ہوتا ہوا 8 مارچ کو وفاقی دارالحکومت پہنچے گا، پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ لاکھوں جیالوں کے ساتھ تقریبن 2 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے