کورونا وائرس

کورونا کی دوسری لہر جاری ، 1272 نئے کیسز کی تصدیق، 52 اموات رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر کورونا کے  36 ہزار 543  ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار 272 افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔ خیال رہے کہ کورونا کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران مزید 52 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد  5 لاکھ 67261 تک جا پہنچی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 176 ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2052 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 597 ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 678 ہوگئی ہے جب کہ 4263 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 165716 ہے اور 5138 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18958 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70306 اور 2015 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9629 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 284 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4945 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43029 ہے اور اب تک 487 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے