شاہ زین بگٹی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت)  حکومتی اتحاد کی وکٹیں گرانا شروع ہو گئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی جمہوری وطن  پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا باقاعدہ کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ نامور بلوچ قوم پرست رہنما اکبر بگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ہیں اور قومی اسمبلی میں ان کی ایک نشست ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن رہنماؤں کا وفد جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کی رہائش گاہ پہنچا۔ ملاقات کے بعد شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کو دیکھ رہے ہیں، ہم حکومت کے ساتھ ساڑھے 3 سال چلے لیکن حکومت نے سوائے وعدوں کے کچھ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سربراہ جمہوری وطن پارٹی نے کہا کہ مرحوم اکبر بگٹی کے نام پر بلوچستان کے عوام کو بہت اعتماد تھا لیکن بلوچستان کے عوام کے اعتماد کو بہت نقصان پہنچا ، اس لئے ہم حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2021 میں شاہ زین بگٹی کو بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی کے لیے اپنا معاون مقرر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ایمل ولی خان

ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے