ایمل ولی خان

ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔ اے این پی کی مرکزی کونسل کا اجلاس باچا خان مرکز میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین نے کی۔ سینیٹر ایمل ولی خان متفقہ طور پر اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہوئے ہیں۔

ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اے این پی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ امیر حیدر ہوتی نے مرکزی صدارت کیلئے سینیٹر ایمل ولی خان کا نام تجویز کیا تھا۔ گزشتہ روز سابق سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا اور انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں رواں ماہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی کونسل اجلاس میں خیبر پختون خوا میں پارٹی کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔ باچا خان مرکز کے مطابق میاں افتخار حسین اے این پی کے صوبائی صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ سید عاقل شاہ صوبائی سینئر نائب صدر، حسین شاہ خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے