وقار مہدی

شیخ رشید سیاسی میدان میں آمروں کی پھینکی ہوئی آلائش ہے، وقار مہدی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسپیکشن، انکوائری ٹیم و سیاسی امور وقار مہدی نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سیاسی میدان میں آمروں کی پھینکی ہوئی آلائش ہے، شیخ رشید کی سوچ اور سیاست دونوں بدبودار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی سندھ سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے شیخ رشید کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار جاتا ہوا دیکھ کر شیخ رشید اور اس کے حالیہ آقا پر ہیجان کی کیفیت طاری ہے۔ ملکی حالات شیخ رشید جیسی آلائشوں کو سیاسی طور ٹھکانہ لگا چکے۔

واضح رہے کہ وقاری مہدی نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ تعفن کا خاتمہ چند دنوں کی بات ہے، اقتدار جاتا ہوا دیکھ کر شیخ رشید اور اس کے حالیہ آقا پر ہیجان کی کیفیت طاری ہے۔ ملک کے ہر کونے میں موجود لاکھوں جیالے، آج مستند لوٹے شیخ رشید کو بھی آخری وارننگ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شیخ رشید کے لیئے آخری وارننگ ہے کہ وہ پی پی پی قیادت کے خلاف اپنے منہ کو خود ہی لگام دیں تو بھتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے