نوازشریف

نوازشریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے میں واپسی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے میں وطن واپسی کا امکان ہے۔ نواز شریف کی واپسی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت لی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا چاہتے ہیں، لیکن پارٹی کے سینئر رہنماوں نے نوازشریف کو اسلام آباد لینڈ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نوازشریف وطن واپسی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی سے قبل بجلی اور پٹرول سستا کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے