ایکس (ٹوئٹر) کے تمام صارفین اب اپنی پوسٹس سے پیسے کما سکتے ہیں

(پاک صحافت) ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا) نے دنیا بھر کے صارفین کے لیے آمدنی کا حصول ممکن بنا دیا ہے۔ ایکس کے ایڈ (ad) ریونیو شیئرنگ پروگرام کا اعلان جولائی کے شروع میں کیا گیا تھا مگر اب اسے پوری دنیا کے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایکس استعمال کرنے والے افراد کچھ شرائط پوری کرکے اپنی پوسٹس پر پیسے کما سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق س پروگرام میں شمولیت کے لیے ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن، گزشتہ 3 ماہ کے دوران پوسٹس پر ڈیڑھ کروڑ امپریشنز اور کم از کم 500 فالوورز جیسی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ اگر صارف کو پروگرام کے لیے اہل قرار دیا گیا تو پھر اسے ایکس سے پیسوں کے حصول کے لیے ایک Stripe اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ کم از کم 50 ڈالرز آمدنی پر صارف کو کمپنی کی جانب سے ادائیگی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ ہم پروگرام کا طریقہ کار ہر ممکن حد تک سادہ رکھنا چاہتے ہیں، تو ٹوئٹر بلیو اور ویریفائیڈ آرگنائزیشنز کے تمام سبسکرائبرز کچھ شرائط پوری کرکے اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ان افراد یا اکاؤنٹس کی شناخت کی تصدیق بھی کمپنی کے جانب سے کی جائے گی، جبکہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ صارف کی جانب سے پلیٹ فارم کے اخلاقی اصولوں کی گائیڈلائنز پر کتنا عمل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے