ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ واضح ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔ اس حوالے سے وزارت تجارت کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونے کی افواہیں سراسر پروپیگنڈا ہیں۔ ترجمان وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نہ تو تجارتی تعلقات ہیں نہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزارت تجارت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکن جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریس ریلیز میں پاکستان اسرائیل تجارت کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔ اس معاملے پر وزارت تجارت کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے کوئی تجارتی تعلقات نہیں اور پاکستان اس کا ارادہ بھی نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے