مریم نواز

مریم نواز سے امریکی سفیر کی اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی اور دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

مریم نواز نے کورونا وبا کے مشکل ترین حالات اور سیلاب کے دوران امریکی حکومت کی طرف کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے