رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کا دعویٰ، گیلانی جیت گئے تو حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا

لاہور(پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن جیت گئے تو حکومت کا خاتمہ ہو جائےگا، ہمیں یقین ہے کہ ووٹ یوسف رضا گیلانی کو پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کبھی سینیٹ الیکشن میں منڈی نہیں لگی، سب نے خاموشی کے ساتھ کورنگ امیدوار واپس لے لیے ہیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں منڈی لگتی ہے، پنجاب میں سینیٹ الیکشن پرایڈجسٹمنٹ کسی مذاکرات یا سیٹلمنٹ کا نیتجہ نہیں۔

پنجاب میں اگر رسک لیا جاتا تو مقابلہ ہوتا،لیکن رسک لینا کسی نے مناسب نہیں سمجھا۔یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن جیت گئے تو حکومت کا باقی رہنا مشکل ہوگا، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے ووٹ کے عوض انتخابی ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے، ہماری یقین دہانی پر ووٹ یوسف رضا گیلانی کو پڑیں گے۔ پچھلے سال بجٹ اجلاس میں ان کے 22 لوگ ووٹ دینے کوتیارنہیں تھے۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخاب کے دوران مبینہ دھاندلی کی تحقیقات دوبارہ انتخابات سے زیادہ اہم: نوازشریف

مزید برآں لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے اینڈیپینڈنٹ گروپ کو سپورٹ کیا ہے، امید ہے ہمارے جیتنے والے امیدوار ووٹ کو عزت دو بیانیے کو آگے بڑھائیں گے۔

حمزہ شہباز لمبی قید کاٹنے کے بعد رہا ہوئے ہیں، حمزہ شہباز کے خلاف نیب گردی ہوئی ،عدالت کے مشکور ہیں انہوں نے ضمانت منظور کی۔ حمزہ شہباز (ن) لیگ کی جمہوری جدوجہد کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ووٹ چور رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں۔

ووٹ چوری کرنے والے لوگ پکڑے جا چکے ہیں انکو سزا ملنی چاہیے، پاکستان میں ووٹ چوری کا عمل ہمیشہ کے لیے رکنا چاہیے۔ چور اور چور کی ماں کو مارنا چاہیے تاکہ آئندہ چور پیدا نہ ہو۔ ڈسکہ شہر میں منظم طریقے سے ہمارے ووٹ کاسٹ نہیں ہونے دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے