شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کراچی ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنر ہاؤس لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نور خان ایئر بیس راولپنڈی سے روانہ ہونے والے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے کراچی میں شارعِ فیصل پر فیصل ایئر بیس پر لینڈ کیا۔ جہاں سے ویزیر اعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنر ہاؤس روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ گورنر ہاؤس میں تقریب کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف سندھ کے ہونہار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر ہاؤس میں تاجروں، صنعت کاروں اور بعض سیاسی رہنماؤں کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے