اسحاق ڈار

نواز شریف دھوم دھڑکے سے وطن واپس آ کر انتخابات میں حصہ لیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف دھوم دھڑکے سے وطن واپس آ کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعظم کا فیصلہ پی ڈی ایم اور اتحادی قیادت کرے گی، قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافہ کیے بغیر ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم سے متعلق بحث قبل از وقت ہے، نگراں وزیرِ اعظم کی تقرری سے متعلق ابھی مشاورت شروع نہیں ہوئی۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ  نگراں حکومت کے لیے 60 کے بجائے 90 دن ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکمراں اتحاد کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نگراں وزیرِ اعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی متفق ہو گئے تو سینیٹر اسحاق ڈار نگراں وزیرِ اعظم بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایمل ولی خان

ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے