بلاول بھٹو

پی ٹی آئی حکومت سے بڑا کوئی اور ظالم نہیں ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران خان امیروں کو ایمنسٹی اسکیمیں دے کر اور غریبوں سے ٹیکس وصول کرکے اپنی عوام دشمنی ثابت کر رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت سے بڑا کوئی اور ظالم نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین میں اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی سے پریشان عام آدمی پر پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ میں اربوں روپے کے ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کو مسترد کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت جس رفتار سے معاشی ترقی کے دعوے کر رہی ہے، اس سے دگنی رفتار سے ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، آئی ایم ایف کے ملازموں سے بجٹ تیار کرانے والے عمران خان بتائیں کہ ان کی معاشی ٹیم کہاں گئی۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھاکہ اعدادوشمار کا ہیر پھیر کرکے عمران خان اپنے مداحوں سے واہ واہ سمیٹ سکتے ہیں مگر عوام وزیراعظم کے معاشی خوش حالی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، ایک کے بعد ایک ملکی تاریخ کے ناکام ترین بجٹ پیش کرنے والی پی ٹی آئی حکومت کے معاشی جرائم کبھی معاف نہیں کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رینجرز

رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں مزید اضافہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 6 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے