رانا ثناء اللہ

حکومت نے پوری قوم کے ساتھ فراڈ کیا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی اوپر بیٹھ کر اپوزیشن کو گالیاں دیتا ہے، کرپشن کا راگ الاپتا ہے، حکومت نے پوری قوم کے ساتھ فراڈ کیا، یہ کرپشن کرپشن کا راگ الاپتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ نے فواد چوہدری کے بیان پر محتاط ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے لئے لئے جواب تو ہے لیکن نامناسب ہوجائے گا۔ لیگی رہنما رانا ثنا نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کرپشن کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، ڈپٹی کمشنر عہدے کے افسر دو دو تین تین کروڑ روپے دیکر لگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ 2023 میں الیکشن کرواتے ہیں تو یہ لوگ گھروں سے نہیں نکل سکیں گے۔ دوسری جانب بلاول بھٹو کو بھی جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ ان کی بات حقائق کے برعکس ہے، بلاول بھٹو کوسمجھنا چاہیےصدر یا وزیراعظم نواب شاہ یا سندھ کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے