مراد علی شاہ

وزیرِ اعلی سندھ نے رنی کوٹ کو ہونے والے نقصان کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بارشوں سے رنی کوٹ کو ہونے والے نقصان کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر اینڈومینٹ فنڈ کے حامد آخوند نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص ڈرینج سسٹم کے باعث بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی۔ حامد آخوند نے کہا کہ جو دیواریں پہلے بحال کی گئی تھیں، لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حامد آخوند کا مزید کہنا تھا کہ رنی کوٹ کے قلعے کی بنیادیں گہری نہ ہونے کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اینڈومینٹ فنڈ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رنی کوٹ کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، مرمتی کام جلد شروع کیا جائے تا کہ قلعے کو مزید نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثے کی نشانیوں کی حفاظت کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل قائم کیا جائے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈر کو شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے