مریم اورنگزیب

وزیرِ اعظم ہاؤس سے ڈیلی میل کی اسٹوری پلانٹ کرائی گئی تھی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد  (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں وزیرِ اعظم ہاؤس سے ڈیلی میل کی اسٹوری پلانٹ کرائی گئی تھی۔  مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ یہ ڈیلی میل کی اسٹوری نہیں تھی، ڈیوڈ روز نے عمران خان کے کہنے پر اسٹوری چھاپی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور میں مخالفین کو موت کی چکیوں میں رکھا گیا، یہ کسی عدالت میں کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے، اس چیز کا تسلسل صرف ڈیلی میل کی خبر نہیں تھی، ڈیوڈ روز کو پاکستان بلا کر یہ تمام منصوبہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سازش کے تحت 3 بار منتخب ہونے والے وزیرِ اعظم کو گھر بھیجا گیا، سابق حکومت نے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا، حکومت مسلم لیگ کے رہنماؤں کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف سے غیر مشروط معافی مانگی، 4 سال ان کا فوکس صرف سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے