وزیرِ اعظم سے وزیرِ مملکت خارجہ امور کی ملاقات، اہم امور زیر غور

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیرِ مملکت نے اپنے حالیہ دورۂ افغانستان کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بریف کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے حنا ربانی کھر کی ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔ یاد رہے کہ حنا ربانی کھر نے وفد کے ہمراہ 29 نومبر کو افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے