رانا ثناء اللہ

اسمبلیاں توڑنے کا پروگرام بنایا ہے تو 20 دسمبر کا انتظار کیوں؟، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر انہوں نے  سنا ہے 20 دسمبر سے وہ استعفی دیں گے، اگر فیصلہ کرلیا ہے تو 20 دسمبر تک انتظارکیوں؟

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ چھوڑ تو کچھ نہیں رہے، پروپیگینڈا کر رہے ہیں، ہم بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اگر الیکشن ہوگا تو پوری طرح تیار ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک دو روز میں گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے اور اسی دن تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرائی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے