احسن اقبال

اب بھی وقت ہے کہ سیاستدان مل بیٹھ کر دانش مندی سے پارلیمنٹ میں فیصلے کریں، احسن اقبال

لاہور   (پاک صحافت)  وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ سیاستدان مل بیٹھ کر دانش مندی سے پارلیمنٹ میں فیصلے کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اب وہ حالات بدل گئے ہیں اور ہمیں دوسرے ملکوں سے قرضے مانگنے پڑ رہے ہیں، پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا تھا لیکن ہم نے اسے سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ ہے سیاسی عدم استحکام، ہمارے ہاں پالیسیوں کا تسلسل نہیں رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک ہم سے آگے نکل گئے، بنگلا دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا اس کی مثال ہیں، قوم اور نوجوانوں سے اپیل ہے کہ اختلافِ رائے ضرور رکھیں لیکن نفرت نہ پالیں۔

واضح رہے کہ  اس موقع  پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اختلافِ رائے کو ہم نے نفرت میں بدل دیا ہے، معاشرے کو پولرائزڈ کر دیا ہے، جبکہ اسے استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے کو ڈی پولرائزڈ کرنا ہو گا، یہاں استحکام، برداشت، صبر اور ترقی کا سبق پروان چڑھانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے