مریم اورنگزیب

عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو کرپٹ ترین شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ  عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے شوکت خانم کے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کر جرم کیا، فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِسی لئے چھپائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ سے متعلق جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ کرپشن، منی لانڈرنگ، غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جارہی ہے، الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت لائیو دکھانے اور ریکارڈ سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ڈونرز کو بطور پارٹی ڈونر اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں ڈالنا خوفناک انکشاف ہے، جعلسازی سے ان 35 فیصد ڈونرز کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈالا گیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے، زیرالتوا مسئلے پر قانون اور انصاف کے تقاضے بلا تاخیر پورے کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم تعینات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے