مریم اورنگزیب

کورونا ریلیف فنڈز میں 40 ارب کا خوردبرد ہوا، جس کا کوئی ریکارڈ نہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈز میں چالیس  ارب کا خوردبرد کیا گیا ہے،  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس فنڈ کا کوئی ریکارڈ نہیں دیا جارہا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے خیبرپختونخوا میں جاری حکومتی کورونا ریلیف فنڈ سے متعلق کہا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا ریلیف فنڈز میں ایک ارب کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ کئی معاملات کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ کابینہ نے اپنے ہی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کو مسترد کیا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ کے کورونا فنڈ میں بھی کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا، ایک ارب 38 کروڑ 80 روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، 29 کروڑ 60 لاکھ روپے کی جعلی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ کورونا ریلیف فنڈ سے گھٹیا اشیاء خریدیں گئیں، رپورٹ میں خیبرپختونخوا حکومت کے بارے میں بدعنوانی کا لفظ استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے