مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ کیجانب سے وزراء اور سرکاری افسران کا پٹرول کوٹہ کم کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر صوبے بھر کے وزراء اور سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے میں چالیس فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پروزرا اور سرکاری افسران کو دیئے جانے والا پٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کردیا ہے۔ مراد علی شاہ نے تمام وزرا اور سرکاری افسران کو دیئے جانے والا پیٹرول کا 40 فیصد کوٹہ کم کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت تمام وزرا، سندھ حکومت کے افسران کا پیٹرول کم کردیا ہے، 40 فیصد پیٹرول کوٹے کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا۔ یاد رہے کہ سندھ میں وزرا کو 600 لیٹر، مشیروں کو 500 لیٹر اور معاونین کو 400 لیٹر پٹرول ماہانہ مفت مہیا کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے