رانا ثناءاللہ

ارشدشریف کی لاش کو عمران خان اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ارشد شریف کی لاش کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان لوز ٹاک کرنے کے ماہر ہیں، پوچھتا ہوں پی ٹی آئی چیئرمین کے پاس ارشد شریف سے متعلق معلومات تھیں تو اس وقت کیوں نہیں بتایا، مقتول سینئر صحافی نے جو موقف اپنایا ہوا تھا اس کا فائدہ پی ٹی آئی چیئرمین کو ہوا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ارشد شریف سے کیوں کہا کہ باہر چلے جائیں، سوال تو یہ بھی ہے کہ کیا یہ ارشد شریف کے لئے کسی اچھے ملک کے ویزے کا انتظام نہیں کرسکتے تھے؟۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف پر مقدمات کے اندراج کے بعد میری ان سے ایک دو بار بات ہوئی تھی، میں نے سینئر صحافی سے کہا تھا کہ مجھ سے ملیں ہم آپ کی مدد کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے