وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ کیجانب سے بلاسود قرضوں کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے صوبے میں بے روزگاری کو کنٹرول کرنے کے لئے غریب اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ اجلاس وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ غریب اور بے روزگار نوجوانوں کو چھوٹے بلاسود قرضے دے کر روزگار کے مواقع فراہم کرے۔ اس حوالے سے جلد عملی اقدامات شروع کئے جائیں گے۔

دوسری جانب سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری قانون پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی۔ ترجمان سید مراد علی شاہ کے مطابق کمیٹی اپنی تفصیلی رپورٹ دے گی، یہ پروگرام چیف منسٹر سیلف ایمپلائیمنٹ اسکیم کے نام سے شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے