جنت مرزا کی میوزک ویڈیو کی ریلیز ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی میوزک ویدیو ریلیز ملتوی ہوگئی، جس کی وجہ خود ٹک ٹاک اسٹار  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کی بتادی۔  خیال رہے کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی میوزک ویڈیو کی ریلیز کو 10 مارچ تک ملتوی کرنے کی وجہ خاندان میں ہونے والے فوتگی کو قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی ہے، جس کے باعث انہوں نے اپنی میوزک ویڈیو کی ریلیز کو ملتوی کردیا ہے۔ جنت مرزا نے  میوزک ویڈیو کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔ خیال رہے کہ خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے ہونے والے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا  اور ٹک ٹاکر کے مرحوم رشتے دار کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر نے اپنی پوسٹ میں لکھا، مجھے یہ بتاتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ خاندان میں ہونے والی اچانک موت کے باعث ”دل موڑ دے“ کا اجرا ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب یہ ویڈیو 10 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے