شیری رحمان

سلیکٹڈ حکومت کیخلاف اپوزیشن متحد ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان نے کہا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ پیپلزپارٹی نے گزشتہ ڈھائی سال سینیٹ میں عوام کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر آصف زرداری نے لندن رابطہ کیا تھا لیکن ن لیگ رہنماوں کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا۔ اپوزیشن کے درمیان موجود اختلاف اور غلط فہمیوں کو بڑھانا سب سے بڑی بے وقوفی ہوگی۔ ہمارا مقصد حکومت کو عوام کے سامنے جوابدہ اور بہتر پالیسی کی تشکیل ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی کسی بھی چیز کو زیربحث لانے سے نہیں بھاگی۔ حالیہ صورت حال کو دیکھ لیں تو کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ن لیگ نے رابطہ کیا اور ہم نے کھلے دل سے انہیں خوش آمدید کہا۔ بات چیت کی اور بتایا کہ ہماری کمیٹی سے بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے