مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ 2023-24 پیش کردیا

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کا 2 کھرب 244 ارب روپے کا 2023-24 کابجٹ پیش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد، گریڈ 17 سے اوپر 30 فیصد، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 17.5 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ ترقیاتی بجٹ کا حجم 689 ارب 10 کروڑ روپے ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلحے اور نگرانی کے سامان کیلئے 2 ارب 79 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، ریپڈ رسپانس فورس کیلئے 8 کروڑ 14 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ خودکار نمبر پلیٹس پہچاننے والے کیمروں کی خریداری کیلئے ایک ارب 56 کروڑ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔ فرانزک لیبارٹری کیلئے 13 کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نئی سیشن اور فیملی کورٹس کے قیام کیلئے 7 کروڑ 17 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ بلدیات کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 62 ارب مختص کئے گئے، بارش اور سیلاب متاثرین کیلئے 160 ارب روپے مختص کئے گئے۔ ضلعی ترقیاتی کاموں کیلئے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے