ادکارہ مریم نفیس

اداکارہ مریم نفیس کا فردوس عاشق اعوان کی ویڈیو پر شدید ردعمل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے قادر مندوخیل سے ہاتھا پائی کرنے پر اپنے ردعمل میں شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر سے لے کر انسٹاگرام تک ہر جگہ لائیو شو میں تلخ کلامی کی ویڈیو زیرگردش ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکاری مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر وائرل فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’کوئی احتساب وغیرہ ہوتا بھی ہے یا نہیں۔ انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہکہ ’کیا بن گئے ہیں ہم؟‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کی ویڈیو لیک ہوگئی تھی۔ دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کا اس ویڈیو پر ردعمل میں کہنا تھا کہ جو ویڈیو لیک کی گئی ہے وہ سلیکٹو ہے اسی لیے وہ چاہتی ہیں کہ مکمل ویڈیو لیک ہو۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے