حریم شاہ

حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل، صارفین کا پارہ ہائی

پشاور (پاک صحافت) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ایک اور متنازع ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین آگ بلگولہ ہوگئے۔ خیال رہے کہ اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بھارتی گانا بھی سنا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یا درہے کہ اس سے قبل حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں عربی گانے پر پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئی تھیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی تھی۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے