ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا ماسکو میں افغانستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے ماسکو میں افغانستان پر ہونے والی علاقائی شراکت داروں کی کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ افغانستان کے لیے پاکستان کے سفیر عبید نظامانی ابھی تک پاکستان میں ہیں، ابھی سفیر کو واپس افغانستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ماسکو میں افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور ایران سے متعدد اہم امور پر رابطے میں ہیں، کسی خاص ایجنڈے پر فی الحال بات نہیں کرنا چاہتے، افغانستان سے انٹیلی جنس اور سکیورٹی امور پر بھی بات جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ یا شام میں کسی پاکستانی کے زلزلے سے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، ترکیہ میں موجود 23 پاکستانیوں میں سے 16 کو واپس لایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق علم نہیں، اس متعلق آئی ایس پی آر بہتر بتاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے