راجہ ریاض

عمران خان ایک فتنہ ہے، جو خاص لابی کے لیے کام کر رہا ہے، اپویشن لیڈر

اسلام آباد (پا ک صحافت) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے  پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران خان ایک فتنہ ہے، جو خاص لابی کے لیے کام کر رہا ہے، یہ بہت بڑا جھوٹا ہے، اُس کے ہر جھوٹ کے پیچھے شرارت ہوتی ہے۔عمران خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کرپٹ نہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان سب سے بڑا لوٹا اور کرپٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ اس ایوان کاشکریہ کہ مجھےاپوزیشن لیڈر منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان میں جرات ہوتی تو آج وہ یہاں میری جگہ کھڑا ہوتا۔ اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا، اگر سابق وزیراعظم کی کارکردگی ہوتی تو وہ بتاتے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر نے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہاکہ عمران اینڈ کمپنی نے جس طرح 4 سال اس ملک کو لوٹا، ہم نے ہمیشہ اس کے خلاف آواز بلند کی۔ فرح گوگی 4 سال ملک چلاتی رہی، پورا ملک عمران خان اور فرح گوگی نے مل کر لوٹا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آئینی طریقے سے ایوان سے نکالا گیا، اس کرپٹ آدمی کو روکنے کے لیے پورے ہاؤس کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے