ایپ اسٹور پر جعل سازی کے لیے کی جانے والی ڈیڑھ ارب ڈالر کی ٹرانزیکشنز بلاک

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے اپنے ایپ اسٹور پر ایک سال میں جعل سازی کے لیے کی جانے والی ڈیڑھ ارب ڈالر کی ٹرانزیکشنز کو بلاک کردیا ہے۔ ایپل کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ایپل اسٹور پر 16 لاکھ مشتبہ ایپلی کیشن کو بلاک کیا گیا۔ جب کہ ڈیڑھ ارب ڈالرکی متشبہ ٹرانزیکشن کو روک کر ان کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 2021 میں ایپل کی ایپس پر نظرثانی کرنے والی ٹیم نے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر 34 ہزار 500 کو مسترد کیا، جب کہ ایک لاکھ 57 ہزار ایپلی کیشنز کو کاپی کیٹ (کسی دوسری ایپ کی ہوبہو کاپی کرنا ) کرنے اوران ایپ پرچیزمیں صارفین کو گمراہ کرنے پر مسترد کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف سال 2021 میں ہی ایپل نے چوری شدہ کارڈ کی مدد سے کی جانے والی 33 لاکھ ٹرانزیکشنز کو بلاک کیا۔

واضح رہے کہ ایپل نے صارفین کے تحفظ کے لیے اپنی سیکیورٹی پالیسی کو مزید سخت کردیا ہے۔ ایپل کے ایپ ریویو پراسیس میں مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں جن میں ممکنہ طور پر کسی فراڈ سے تحفظ کے لیے مشین لرننگ بھی شامل ہے۔ ایپل ملٹی پلیئر ایپ ریویو پراسیس کسی بھی ایپ کی تفصیلات جمع کرکے اس سے صارفین کے لیے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل اور خلاف ورزیوں کا جائزہ لیتاہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے