مریم اورنگزیب

وزیراعظم کے چارٹر آف اکانومی کے وژن سے تمام ادارے مضبوط ہوں گے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے چارٹر آف اکانومی کے وژن سے تمام ادارے مضبوط ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو زیرو ٹیکس پر مراعات دی گئیں، پروگرام میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے جیسے منصوبے شامل تھے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے کاروباروں میں نوجوانوں کو سہولتیں بھی فراہم کی گئیں، پچھلی حکومت نے اس پروگرام کا نام بدل کر کامیاب جوان پروگرام رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے چارٹر آف اکانومی کے وژن سے تمام ادارے مضبوط ہوں گے۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی 66 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے