بلاول بھٹو

پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ کرپٹ حکومت ہے۔ جس نے جھوٹے نعروں اور وعدوں کے سہارے بدترین کرپشن کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایسا بجٹ پیش کیا ہے جس کے ذریعے غریب عوام کی جیب سے پیسے نکال کر سرمایہ داروں کو دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عمران خان نے ماضی کے ظالم بادشاہوں کی سلطنت قائم کرلی ہے جہاں وہ ناقابل برداشت ٹیکسوں سے عوام کا خون نچوڑ کر اشرافیہ کی عیش پرستی کا سامان پیدا کررہے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ حکومت کے عوام دشمن اقدامات کی بدولت ہوٹل ملازمین کو اب دوران ملازمت ٹیکس فری کھانا نہیں ملے گا، پی ٹی آئی حکومت نے ایسا وار کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے ملازمین اب اپنے بچوں کو رعایتی یا مفت تعلیم دلانے سے قاصر رہیں گے، تنخواہ دار طبقے کے میڈیکل الاؤنسز کے خاتمے کی کوششیں عوام دشمنی کی انتہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے