خرم دستگیر

اگر عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں توبجلی کا بل ادا کردیں، خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزير خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اسٹاف کو زمان پارک گھر کو چیک کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بجلی کا بل ادا کردیں تو مقدمے سے بچ جائيں گے۔

تفصیلات کے مطابق خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو ایک نئے مقدمے سے بچنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔ خیال رہے کہ ا س سے قبل  وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اپنا رویہ نہیں بدلیں گے اور معاملات کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے اُس سے وہ واپس نہیں ہوں گے تو پھر ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم پہلے بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کے کیس میں فُل کورٹ بیٹھے اور فیصلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے