نیپ کا چھاپہ

نیب کا پنجاب کے محکمہ خوراک پر چھاپہ، چینی برآمد، تمام ریکارڈ ضبط

لاہور (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو  (نیب) اسلام آباد نے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مارتے ہوئے چینی کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔ ذرائع کے مطابق نیب اہلکاروں نے محکمہ خوراک کا تین سالہ ریکارڈ بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب اسلام آباد کی ٹیم نے محکمہ خوراک کے دفتر سے چینی کی برآمد کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ یاد رہے کہ  نیب  اس سے قبل شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر ایم خان کوبھی طلب کرچکی ہے، ذرائع کے مطابق  وہ گزشتہ ماہ نیب اسلام آباد میں پیش ہوئے تھے۔

واضح رہےکہ  قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ خوراک سے چینی کی 3 سالوں کی برآمدکاریکارڈطلب کیا تھا اور اس سلسلے میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم انکوائری کررہی ہے خیال رہے کہ محکمہ خوراک نے نیب کی ریکارڈ طلبی پر ریکارڈ کی فراہمی میں سست روی سے کام لیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے