شہباز شریف ابراہیم رئیسی

وزیراعظم کی سعودی عرب کیساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر ایرانی صدر کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے دو طرفہ تجارت، علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے پولان گبد ٹرانسمیشن لائن کے فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایرانی حکومت کے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، تعلیمی تبادلے اور عوامی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایرانی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے عالمی قوانین کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازع کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے