شاہد خاقان عباسی

آج ہم سب نے مل کر ملکی حالات کو بہتر بنانا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

کہوٹہ (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج ہم سب نے مل کر ملکی حالات کو بہتر بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یقیناً مشکل حالات ہیں، آج ہم سب مہنگائی کو محسوس کر رہے ہیں، ملک میں غربت، مہنگائی، بے روزگاری اس حکومت کی پیدا کردہ نہیں، جو کچھ ہوا، جو خرابی ہوئی اس سے نکلنے کیلئے حل تلاش کرنا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، یہ خرابیاں کہاں سے آئیں یہ الگ بات ہے، ملک جن مسائل کا شکار ہے اسے وہی حل کریں گے جن کی نیت صاف ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جتنی مشکلات آج ہیں اتنی پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھیں، عمران خان نیازی 4 برسوں میں کوئی ایک منصوبہ بتا دے جو پاکستان کیلئے کی ترقی کیلئے ہو، آج ہم سب نے مل کر ملکی حالات کو بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے