حافظ حمداللہ

نیازی نے کرپشن کے لیے”گوگی ازم” کا فلسفہ متعارف کروایا، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نیازی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نیازی نے کرپشن کے لیے”گوگی ازم” کا فلسفہ متعارف کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جلسوں میں اپنی کارکردگی بتائیں یا ریحام خان، عائشہ گلالئی اور علیم خان کے الزامات کا جواب دیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے  جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت، خدمت اور قربانیوں کی سوسالہ تاریخ رکھتی ہے، توشہ خانہ چور تنقید کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان کی چیخیں بتارہی ہیں کہ لیلی اقتدار سے جدائی کا زخم کتنا گہرا ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جے یوآئی وزارتوں کو اصلاح اور عوامی خدمت کیلئے قبول کرچکی ہے، محکمہ مواصلات میں زیادہ پیسوں کا ذکر کرکے عمران خان دل کا ارمان زبان پر لے آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حواس باختگی سے دوقدم آگے باؤلے پن کا شکار عمران خان کل تک جن اداروں کی تعریفیں کرتا تھا آج ان کو گالیاں دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے