شہبازشریف

وزیراعظم کی زیرصدارت سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کو زراعت، معدنیات اور آئی ٹی سیکٹرز کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کونسل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غذائی تحفظ اور قومی خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں زراعت سے متعلق کمیٹی کا جدید زرعی فارمز کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے سرگرمیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ رواں ماہ مختلف ایونٹس کے انعقاد کے لیے شیڈول تیار کرلیا گیا۔ کونسل اجلاس میں رواں ماہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی ٹی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح بھی رواں ماہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان کے معدنی شعبے کو فروغ دینے کےلیے ہنگامی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسی طرح اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چاغی مائننگ سائٹ کا دورہ اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے