امدادی سامان

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے بھاری مقدار میں امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے افغان زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا ہے۔ این ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ 8 ٹرکوں پر مشتمل کھیپ میں خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ دنوں 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ زلزلے سے متعلقہ دیگر واقعات میں 600 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس دلخراش حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر امدادی سامان روانہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے